پیر 7 ستمبر 2026 - 17:25
صہیونی حملوں میں 10 لبنانی شہید، 7 زخمی

حوزہ/ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد شہید اور 7 دیگر زخمی ہوگئے، جبکہ کفررمان میں امدادی کارکنوں کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج علی الصبح اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں، خصوصاً نبطیہ اور اقلیم التفاح کے پہاڑی علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔

جنوبی لبنان کی شہری دفاعی تنظیم کے مطابق، کفررمان ٹاؤن پر ہونے والے فضائی حملوں میں 10 افراد شہید اور 7 دیگر زخمی ہوئے۔

حملوں کے دوران ایک اسرائیلی ڈرون نے کفررمان میں ایک شہری گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی میں موجود افراد امدادی کارکن تھے جو پیام اسلامی نامی امدادی گروپ سے وابستہ تھے اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے کفررمان پر دو فضائی حملوں سمیت عرب صالیم، نبطیہ الفوقا اور دیر الزہرانی کے اطراف کو بھی نشانہ بنایا، جبکہ زوطر کے نواح میں ایک شدید دھماکے کی آواز سنی گئی۔

ان مسلسل حملوں کے باعث جنوبی لبنان میں شہری علاقوں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha